سعودی سمارٹ گرڈ میں 350 ملین ریال کی سرمایہ کاری کی : البعیز ہولڈنگ

ذہین ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک بجلی کنٹرول میں مدد کرتا: گروپ سربراہ خالد فہد کا ’’ العربیہ‘‘ کو انٹرویو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

العربیہ کے ساتھ ایک انٹرویو میں ’’ خالد فہد البعیز ہولڈنگ ‘‘گروپ کے سربراہ خالد فہد نے ’’ العربیہ‘‘ کو انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب میں یورپ، چین اور بھارت جیسے شراکت داروں کے ساتھ ملکر توانائی کی کارکردگی اور قابل تجید توانائی کی ٹیکنالوجیز کی لوکلائزیشن میں تیزی لائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب بجلی کے نیٹ ورک میں تقسیم کے لیے سمارٹ ڈیوائسز کی تنصیب پر کام کر رہا ہے۔ ہم بجلی کی تقسیم اور سمارٹ ٹرانسمیشن کے حوالے سے 350 ملین ریال کی سرمایہ کاری کے ساتھ اس منصوبے میں حصہ ڈال رہے ہیں۔

خالد فہد نے مزید کہا کہ مملکت میں بجلی کا سمارٹ ٹرانسمیشن سسٹم توانائی فراہم کرنے والے کو مختلف علاقوں کے درمیان لوڈ کے مطابق بجلی کی تقسیم کو آسانی سے کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ سعودی عرب میں 2020 میں مقامی طور پر تقریباً 10 ملین بجلی کے میٹر نصب کیے گئے تھے اور اس میں البعیز ہولڈنگ کا حصہ تقریباً 1.7 ملین میٹر تھا۔ خالد فہد نے بتایا کہ ’’ البعیز ہولڈنگ‘‘ سعودی الیکٹرسٹی کمپنی کو مملکت میں مقامی طور پر تیار کردہ 150 سے زائد مصنوعات فراہم کرتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں