سعودی شہریوں کے لیے ای ویزا بحال کر دیا گیا: بھارتی سفارتخانہ

پانچ کیٹگریز میں تمام دستیاب مدتوں کے لیے ویزے جاری کئے جائیں گے: بیان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ریاض میں بھارت کے سفارت خانے نے اعلان کیا ہے کہ سعودی شہریوں کے لیے آج سے ای ویزا بحال کر دیا گیا ہے۔

ایک بیان میں کہا گیا کہ پہلے الیکٹرانک ویزا کو پانچوں کیٹگریز میں بحال کر دیا گیا ہے۔ ان کیٹگریز میں سیاحت، تجارت، علاج، دوروں اور کانفرنسوں میں شرکت شامل ہے۔ ان پانچوں کیٹگریز میں تمام دستیاب مدت کے لیے ویزے جاری کیے جائیں گے۔

جمہوریہ ہند کے سفارت خانے نے ای ویزا حاصل کرنے کے خواہاں سعودی شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ لنک کے ذریعے درخواستیں پُر کریں اور جمع کرائیں۔ مزید معلومات سفارت خانے کی ویب سائٹ پر جا کر بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں