سعودی عرب کی طرف سے موریطانیہ کو قرآن کے تین لاکھ نسخوں کا تحفہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کی وزارت مذہبی امور کے ترجمان عبداللہ العنزی نے اعلان کیا کہ شاہ فہد کمپلیکس کی جانب سے جاری کردہ قرآن پاک کے 300,000 نسخے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی جانب سے تحفے کے طور پر جمہوریہ موریطانیہ پہنچائے گئے ہیں۔

العنزی نے سعودی عرب کے ’الاخباریہ چینل کے پروگرام‘ "120" سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک کے یہ نسخے موریطانیہ میں خادم حرمین شریفین کے عنوان سے منعقدہ قرآن وسنت کے سالانہ مقابلے کے موقعے پر تقسیم کیے جائیں گے۔

وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے مزید کہا کہ قرآن کو خیراتی مراکز اور انجمنوں میں بھی تقسیم کیا جائے گا تاکہ وہ قرآن پاک کو حفظ کرنے میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں