سعودی ’’فن ٹیک‘‘ : سب سے بڑے مالیاتی ٹیکنالوجی روزگار میلے کا انعقاد

50 سے زائد خصوصی کمپنیوں کی شرکت، قومی کیڈرز کے لیے 600 سے زائد ملازمتیں فراہم کی گئیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

سعودی سنٹرل بینک اور کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی سے وابستہ "سعودی فن ٹیک" اقدام نے خطے میں سب سے بڑے مالیاتی ٹیکنالوجی روزگار میلے کا انعقاد کیا گیا۔ یہ میلہ 6 اور 7 مارچ کو ریاض میں منعقد کیا گیا۔ میلے کا مقصد اقتصادی ترقی کو فروغ دینا تھا۔ سعودی عرب میں مالیاتی ٹیکنالوجی کا شعبہ امید افزا قومی کیڈرز کو قابل اور بااختیار بنا کر نئی مہارتوں سے لیس کرکے روزگار کے مواقع فراہم کرتا ہے۔

میلے میں فارغ التحصیل افراد اور قابلیت اور مہارت کے حامل افراد کو مالیاتی ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرکردہ اداروں کے ساتھ ملنے کا موقع ملتا ہے۔ اس مرتبہ فیسٹول میں مالیاتی ٹیکنالوجی کے نظام کے اندر کام کرنے والی 50 سے زائد مالیاتی ٹیکنالوجی کمپنیوں، بینکوں اور اداروں نے شرکت کی ۔ اس اہم شعبے میں ملازمت کے 600 سے زیادہ مواقع فراہم کیے گئے۔

سعودی فنٹیک کا ٹیکنالوجی میلہ
سعودی فنٹیک کا ٹیکنالوجی میلہ

نمائش میں نوجوان سعودی مردوں اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ دو دنوں میں 8 ہزار سے زیادہ افراد ’’ فن ٹیک‘‘ فیسٹول میں شریک ہوئے۔ سعودی سنٹرل بینک ، سعودی ادائیگی کمپنی اور بہت سی مالیاتی ٹیکنالوجی کمپنیاں میلے میں موجود تھیں۔ "سعودی فن ٹیک" اقدام کے جنرل مینیجر نزار الحیدر نے اس شعبے میں دلچسپی رکھنے والے قومی کیڈرز کو راغب کرنے کے لیے فنانشل ٹیکنالوجی کیرئیر فیئر کی کامیابی پر زور دیا۔

الحیدر نے وضاحت کی کہ یہ نمائش ملازمت کے مواقع فراہم کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ اس نے مالیاتی شعبے کے ترقیاتی پروگرام کے اہداف کے حصول میں اہم کردار ادا کیا۔ سعودی ویژن 2030 کے اہم ترین پروگراموں میں سے ایک پروگرام مالیاتی ٹیکنالوجی میں مہارت رکھنے والے قومی کیڈرز کی تعمیر ہے۔

نمائش کا انعقاد سعودی عرب میں مالیاتی ٹیکنالوجی کی صنعت میں نمایاں اضافہ کے ساتھ ہوا ہے۔ مالیاتی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی تعداد میں سال 2022 کے دوران 79 فیصد اضافہ ہوا ہے جو پچھلے چار سالوں کے مقابلے میں 14.7 گنا زیادہ ہے۔ اس شعبے میں سرمایہ کاری کا حجم 400 ملین ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ سعودی عرب میں اس وقت 147 مقامی اور بین الاقوامی مالیاتی ٹیکنالوجی کی کمپنیاں سرگرم ہیں۔

سعودی عرب کے بیٹوں اور بیٹیوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے، "سعودی فن ٹیک" نے نمائش کے موقع پر ہیومن ریسورسز ڈویلپمنٹ فنڈ اور کاشین کے تعاون سے 7 ورکشاپس اور کیرئیر گائیڈنس سیشنز کا انعقاد کیا۔ مالیاتی ٹیکنالوجی کے شعبہ، ڈیجیٹل ادائیگی کے حل اور فروخت کے پوائنٹس میں لوگوں کی زبردست شرکت دیکھی گئی۔ قابل ذکر ہے کہ "سعودی فن ٹیک" سعودی مرکزی بینک کی طرف سے مالیاتی شعبے کے ترقیاتی پروگرام کی چھتری کے تحت کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی کے تعاون سے شروع کیا گیا ایک اقدام ہے جو مملکت میں مالیاتی ٹیکنالوجی کے شعبے "فن ٹیک" کی ترقی کے عمل میں مدد فراہم کرتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں