’شاہ فہد کمپلیکس برائے طباعت قرآن کو چھ ماہ میں پانچ لاکھ زائرین نے وزٹ کیا‘

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کی وزارت مذہبی امور و دعوت و ارشاد کی زیر نگرانی مدینہ منورہ میں قرآن پاک کی طباعت کے لیے قائم شاہ فہد کمپلیکس کو سال 1444 ہجری کی پہلی ششماہی کے دوران تمام ایام میں تقریباً پانچ لاکھ افراد نے وزٹ کیا۔

کمپلیکس کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس عرصے کے دوران مجموعی طور پر چار لاکھ 91 ہزار زائرین نے کمپلیکس کا وزٹ کیا۔ کمپلیکس ہفتے کے ساتوں دن صبح آٹھ بجے سے رات بارہ بجے تک زائرین کے لیے کھلا رہتا ہے۔

زائرین کمپلیکس میں کام کے طریقہ کار، قرآن پاک کی طباعت کے مراحل اور اس کے تیار کردہ مختلف نسخوں اور خدا کی مقدس کتاب کی خدمت اور اشاعت کے میدان میں استعمال ہونے والی جدید ٹیکنالوجیز اور ایپلیکیشنز کی پر بریفنگ دی جاتی ہے۔

زائرین کو قرآن پاک کی تحریر کے مراحل کے بارے میں بتایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ پرنٹنگ سے پہلے حتمی متن کو چیک کرنے کا اہتمام کیا جاتا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ یہ قرآنی متن ہر طرح کی اغلاط سے پاک ہے۔ اس کے بعد اس کی منظوری دی جاتی ہے۔

دورے کے اختتام پر کمپلیکس ہرزائر کو خادم حرمین شریفین کی طرف سے قرآن پاک کا ایک تحفہ دیا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ آسان تفسیر بھی دی جاتی ہے۔اب تک تقریباً نصف ملین کاپیاں تقسیم کی گئی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں