مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائی، 3 فلسطینی شہید

نابلس میں صرہ جیٹ چوکی پر فائرنگ کرنے والے فلسطینیوں کو مار دیا: اسرائیلی فوج

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے تین مسلح فلسطینیوں کو اسرائیلی فوجیوں نے اتوار کی صبح شمالی مقبوضہ مغربی کنارے میں نابلس کے قریب فائرنگ کرکے اس وقت قتل کردیا جب انہوں نے اسرائیلی فوجی پر فائرنگ کی تھی۔

فائرنگ کا تبادلہ نابلس کے مغرب میں اسرائیلی سکیورٹی کے زیر کنٹرول علاقے میں صرہ جیٹ چوکی پر ہوا۔ صرہ کے رہائشیوں نے اے ایف پی کو بتایا کہ انہوں نے تقریباً صبح 3 بج کر 30 منٹ پر گولیوں کی آوازیں سنیں۔

فلسطینی طبی ذرائع نے بتایا کہ نابلس کے مردہ خانے میں کوئی مردہ داخل نہیں ہوا جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اسرائیلی فوج نے نعشوں کو اپنے پاس ہی رکھا ہوا ہے۔ اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسلح بندوق برداروں نے جٹ چوراہے سے متصل ایک فوجی مقام پر صہیونی فوجیوں پر فائرنگ کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ فوجیوں نے براہ راست گولہ بارود سے جواب دیا اور تین افراد کو بے اثر کردیا اور چوتھے نے ہتھیار ڈال دیے جسے پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا گیا۔ فوج کے ایک ترجمان نے بعد میں اے ایف پی کو تصدیق کی کہ تینوں حملہ آور کو مار دیا۔ فوج نے کہا کہ کوئی اسرائیلی فوجی زخمی نہیں ہوا۔ اے ایف پی کے ایک سوال کے جواب میں فلسطینی سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ ان کے پاس ان فلسطینیوں کی ہلاکت کے بارے میں فوری طور پر کوئی تفصیلات نہیں ہیں۔

اس سال کے آغاز سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 81 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں مسلح دھڑوں کے ارکان اور عام شہری شامل ہیں۔ ان میں متعدد نابالغ بچے بھی شامل ہیں۔ دوسری طرف تین بچوں سمیت 13 اسرائیلی بھی مارے گئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں