امریکہ میں قتل سعودی طالبعلم الولید کے قتل کے ملزم کے ٹرائل میں تاخیر کیوں ہوئی

تکنیکی وجوہات، بڑے پیمانے پر مقدمات کے التوا سے الولید کا مقدمہ بھی موخر ہوسکتا: والد کا ’’ العربیہ ‘‘ کو انٹرویو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

گزشتہ جنوری میں امریکہ میں رائے عامہ کو ہلا کر رکھ دینے والے جرم میں قتل ہونے والے سعودی طالبعلم الولید الغریبی کے کیس میں نئی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ جاری تحقیقات کے باوجود سعودی نوجوان کے قتل کے ملزم نکول راجرز کی پہلی سماعت ملتوی کر دی گئی۔

مقتول الولید الغریبی کے والد نے ’’ العربیہ‘‘ کو بتایا کہ شواہد اور وکلا کی وجہ سے سیشن ملتوی کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا جج کے سامنے پیش ہونے والے پہلے سیشن کی تاریخ 12 اپریل کو ہو گی۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ جس یونیورسٹی سے ان کا بیٹا فارغ التحصیل ہونے والا تھا اس نے الولید الغریبی کو اعزاز دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ ایک علامتی چیز ہے، لیکن یہ ہمارے لیے اہم ہے۔ الولید االغریبی کے کیس کا قانونی راستہ محض تکنیکی وجوہات کی بنا پر طول پکڑ سکتا ہے جس کی وجہ امریکی عدلیہ پر کورونا کے اثرات اور ملک میں بڑے پیمانے پر مقدمات کا التوا ہے۔

ہنرمندی اور شائستگی

دریں اثنا ’’العربیہ ‘‘ کے نمائندے نے یونیورسٹی کا دورہ کیا اور یونیورسٹی کے شعبہ کے سربراہ سے بات کی، جنہوں نے تصدیق کی کہ ولید الغریبی کمپیوٹر سائنس میں زبردست صلاحیتوں کا حامل ایک شاندار طالب علم تھا۔ شعبہ کے سربراہ نے مزید بتایا کہ سب سے پہلے یہ الولید کے خاندان کے لیے، اس کے دوستوں کے لیے اور ہمارے لیے بھی ایک بہت بڑا نقصان ہے۔

کافی ثبوت مل گئے

19 سالہ لڑکی نے امریکی ریاست نیو جرسی میں جرم کے چند دن بعد خود کو امریکی پولیس کے حوالے کر دیا تھا۔ فلاڈیلفیا میں امریکی پولیس نے اس کی تلاش کے لیے ملک گیر مہم شروع کر رکھی تھی تاہم اب تک اس لڑکی نے اپنے جرم کا اعتراف نہیں کیا۔ فلاڈیلفیا کی عدالت نے 19 سالہ امریکی ملزمہ نکول راجرز کی ضمانت پر رہائی سے انکار کر دیا اور مطالبہ کیا کہ اسے پولیس کی حراست میں رکھا جائے۔ تفتیش کاروں کے مطابق انہوں نے اب تک جو شواہد اکٹھے کیے ہیں وہ نکول راجرز کو مجرم ٹھہرانے کے لیے کافی ہیں۔

چھری کے وار اور چوری

الغریبی کا قتل 23 جنوری کو پنسلوانیا کے شہر فلاڈیلفیا میں جرمن ٹاؤن میں ہینسبری سٹریٹ پر بلڈنگ نمبر 300 میں ایک گھر کے اندر کیا گیا۔ یہ قتل ایک امریکی نے کیا جس نے اسے مدد کرنے کا لالچ دینے کے بعد اس پر کئی بار چاقو کے وار کیے اور فرار ہونے سے قبل اس کا فون اور کچھ قیمتی سامان چرا لیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں