ایک ناقابل بیان منظر:بوسیدہ اسکول کی چھت بچوں کے سامنے زمین پرآگری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

عراق میں ایک بوسیدہ اسکول کی چھت گرنے کے واقعے کی سوشل میڈیا پر دل دہلا دینے والی ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک اسکول کی چھت اس وقت زمین بوس ہوگئی جب بچے بھی اسکول میں موجود تھے۔ بچوں اور اسکول کی انتظامیہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ وہ اسکول کی عمارت سے باہر نکل آئے۔

مقامی میڈیا کےمطابق یہ واقعہ جنوبی عراق کے شہر الناصریہ میں پیش آیا جہاں بچوں کی موجودگی میں عبداللہ بن الحسین اسکول کی چھت گر گئی۔

ویڈیومیں چھت کے گرنے کے لمحے کو کیمرے میں محفوظ کیا گیا ہے۔ اس موقعے پرطلبا خوف زدہ ہوگئے تھے۔

تاہم مقامی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ چھت جزوی طور پر گر گئی تھی تاہم اس حادثے میں طلبا مکمل طور پرمحفوظ رہے۔

چھت گرنے کے بعد اساتذہ نے بچے بچوں کو اسکول کے صحن میں بلا لیا۔

اس واقعے نے سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر غصے کو جنم دیا۔ صارفین نے تعلیمی اداروں کی مرمت اور ان کی بحالی پر زور دیا جا رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں