سعودی عرب میں چھوٹے سے علاقے میں بارش کا دلفریب منظر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ویسے تو دنیا بھرمیں کئی جگہوں پربارشیں ہوتی رہتی ہیں مگرسعودی عرب کے علاقے حائل میں ایک بادل کا ٹکڑا کچھ ایسا برسا کہ اس کے دلفریب منظر کی مثال نہیں ملتی۔

سعودی عرب کے شمال مغربی علاقے حائل میں جہاں ہر سو بادل چھائے ہوئے تھے۔ اس دوران بادل کا ایک ٹکڑا زمین کے قریب آیا اور تھوڑے سے حصے پرخوب برسا۔علاقے میں ہونے والی بارش سے موسم ٹھنڈا اور خوش گوار ہوگیا جب کہ درجہ حرارت میں بھی نمایاں کمی آئی۔

ایک شہری نے بارش کے اس طلسماتی منظرکوکیمرے میں محفوظ کرکے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا تو اسے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز حائل شہرمیں گرج چمک کے ساتھ درمیانی اور تیز بارش ہوئی۔ رات کے وقت ہونے والی بارش کے دوران آسمانی بجلی کی چمک سے ایسےلگتا کہ پورا آسمان روشن ہوگیا ہو۔

سعودی عرب کے محکمہ موسمیات کے قومی مرکز نے ایک الرٹ جاری کیا ہے مملکت کے بعض علاقوں میں بارش، تیز ہوائیں چلنے اور بعض مقامات پر موسم ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں