’’بابا نے تمھیں آنکھوں میں بسا لیا‘‘ ملکہ رانیا کا بیٹی کے لیے دلکش پیغام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

اردن کی ملکہ رانیا العبداللہ نے اپنی بیٹی شہزادی ایمان بنت عبداللہ دوم کی شادی کی تصاویر جمیل الیگزینڈر ٹرمیٹوس کو شیئر کیں۔ ملکہ رانیا نے اپنی بیٹی ایمان کے لیے ساتھ ہی ایک دل کو چھو لینے والا پیغام بھی لکھا جو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر پھیل گیا ہے۔ یاد رہے یہ شادی شاہی محلات میں منعقد کی گئی ہے۔

اپنے فیس بک پیج پر ملکہ رانیا نے لکھا یہ ایسا ہی ہے جیسے کل جب گھر ہماری شہزادی کی آمد سے سجا ہوا تھا، آپ کے والد نے آپ کو اپنی آنکھوں میں بسا لیا تھا۔ جب آپ مسکراتی ہیں اور آپ کی آنکھیں ہنستی ہیں تو آپ اپنے والد سے مشابہ ہوتی ہیں۔ جب آپ کا دل نرمی سے بھر جاتا ہے تو ایمان آپ اپنے والد کا حصہ معلوم ہوتی ہیں۔ آپ میں سب سے خوبصورت بڑی بہن کی خصوصیات موجود ہیں۔ آپ کے پیار نے آپ کے بھائیوں کو گھیرا ہوا ہے۔ آپ حسین کی دوست ہیں، ہاشم کی پیاری ہیں اور سلمیٰ کی ساتھی ہیں۔

اردن کے شاہ عبد اللہ دوم اپنی بیٹی ایمان کو ملتے ہوئے
اردن کے شاہ عبد اللہ دوم اپنی بیٹی ایمان کو ملتے ہوئے

ملکہ رانیا نے مزید کہا کہ مجھے اب بھی یاد ہے کہ میں آپ کو کینڈی دیتی تو آپ کس طرح جلدی کرتی اور اپنا چھوٹا سا ہاتھ بڑھایا کرتی تھیں ۔ ایک حسین کے لیے بھی مانگتی تھی۔ میں ہر روز اللہ کا شکر ادا کرتی تھی کہ اس نے مجھے ایک ایسی بیٹی عطا کی جو اچھے اخلاق سے مزین ہے، جس کو خوبصورتی کا وافر حصہ دیا گیا ہے، جس کو لوگو ں کی محبت حاصل ہے، جو عاجزی سے لیس اور نرم خو ہے۔ مجھے آپ کی پرسکون روح پر فخر ہے۔

ولی عہد شہزادہ الحسین نے بہن کو الوداع کیا

ولی عہد شہزادہ الحسین بن عبداللہ ثانی نے اپنی بہن شہزادی کی شادی کے بعد کہا کہ ہم ایک ساتھ گزاری گئی اپنی یادوں کے شکر گزار ہیں۔ خاندان کی روشنی میں آج آپ کی شادی سے بہت خوش ہوں۔ میری نیک خواہشات اور دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ آپ کے پاس ایمان اور خوبصورتی ہے۔ اللہ کرے یہ ایک مبارک شادی ہو۔ جو صحت اور بچوں کے ساتھ ہو۔ میری محبت آ پ کے لیے ہے۔

شادی کی تقریب میں غیر ملکی مہمان بھی شریک

اتوار کو اردن کے دارالحکومت عمان میں شاہی خاندان کے ارکان اور مقامی اور غیر ملکی مہمانوں کی موجودگی میں شاہ عبداللہ دوم کی بیٹی شہزادی ایمان کی شادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔ شادی کی تقریب کو اردن کے سرکاری چینلز اور اس کے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر دکھایا گیا۔ شادی کی تقریب خاندانی پروٹوکول کے ساتھ منعقد ہوئی تاہم سرکاری سطح پر تقریب کا جشن نہیں منایا گیا۔

اردن کی شہزادی اپنے دولہا کے ساتھ
اردن کی شہزادی اپنے دولہا کے ساتھ

شادی کی تقریب محل " بیت الاردن" میں شہزادوں اور شہزادیوں کی موجودگی میں ہوئی ۔ تقریب میں شاہی خاندان کے قریبی مہمانوں کے علاوہ مصری صدر السیسی اور کویت سے الشیخہ امثال آل الصباح اور دیگر بھی شریک تھے۔ شہزادی ایمان کی عمر 27 سال ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں