سعودی عرب میں منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث دو پاکستانی گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ فار نارکوٹکس کنٹرول نے جدہ گورنری میں دو پاکستانی باشندوں کو گرفتار کیا ہے جن کے قبضے سے 3.35 کلو گرام منشیات امیتھیمفیٹامائن (شبو) ضبط کی گئی ہے۔

"انسداد منشیات کمیشن" نے کہا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی کے لیے انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

سعودی عرب میں منشیات کے دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔ ہہلی بار اس جرم کے مرتکب کو قید کوڑے اور جرمانہ یا دونوں سزائیں ہوسکتی ہیں جب کہ دوبارہ جرم کے ارتکاب پر مجرم کو سخت سزا دی جاتی ہے جس میں سزائے موت بھی ہو سکتی ہے، تاہم سزا کی نوعیت عدالت کی صوابدید پر منحصر ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں