رمضان المبارک: المسجد الحرام میں زائرین کے لیے 40 ملین لیٹر آب زم زم

انتظامیہ نے بابرکت پانی کے 30 ہزار کنٹینرر تیار کر کے مسجد میں رکھوا دئیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

المسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کی جنرل پریزیڈنسی نے ماہ مقدس رمضان المبارک کے دوران دونوں مقدس ترین مساجد کے زائرین کے لیے 40 ملین لیٹر زم زم کا پانی تقسیم کرنے کے لیے 20 ہزار مقامات کو مختص کر دیا ہے۔

اس انتظام میں بین الاقوامی معیار کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکیزگی اور صفائی کو یقینی بنانے کے لیے جدید ترین میکانزم اور ٹیکنالوجیز کا استعمال کیا گیا ہے۔ پانی کی فراہمی میں زائرین کی سہولت کو بھی مد نظر رکھا گیا ہے۔

المسجد الحرام میں ماء زم زم تقسیم کرنے کے شعبہ کے ڈائریکٹر عبد الرحمن الزھرانی نے بتایا کہ انتظامیہ نے بابرکت پانی کے 30 ہزار کنٹینر تیار کر کے پوری مسجد میں تقسیم کر دیئے ہیں۔ اندرونی اور بیرونی حصوں میں ماربل کی پانی کی سبلیں الگ سے موجود ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق مسجد حرام میں ان سبیلوں کی تعداد 155 ہے۔

ماء زم زم کی تقسیم
ماء زم زم کی تقسیم

عبد الرحمن الزھرانی نے بتایا کہ ادارہ نے روبوٹ ٹیکنالوجی کے ذریعے زمزم کا پانی فراہم کر کے ایک بڑی کامیابی حاصل کرلی ہے۔ پانی پلانے کے لیے 80 سمارٹ گاڑیوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ دوسری طرف مسجد نبوی ﷺ میں رمضان المبارک میں لوگوں کی بڑی تعداد کا احاطہ کرنے کے لیے زمزم کے پانی کی بوتلیں فراہم کرنے کے لیے مختلف اقدامات کئے گئے ہیں۔

اس منصوبے میں جنازے کے مقامات ، مکبر کی جگہ، معذور افراد کے مقامات، مردوخواتین کے ہالوں کا احاطہ کرتے ہوئے مقدس پانی بھرنے کے 250 ذخیرے فراہم کیے جائیں گے۔

الزھرانی نے کہا کہ انتظامیہ نے 24 گھنٹے کے دوران تمام مقامات پر فالو اپ کو مضبوط بنانے کی کوشش بھی کی ہے تاکہ چلنے کے مقامات اور دیگر جگہوں پر تمام ضروریات کی حفاظت اور کوریج کو یقینی بنایا جا سکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں