سعودی عرب: 12 ہزار کلو متعفن صحرائی پھل ’فقع‘ کی کھیپ واپس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے فقع نامی صحرائی پھل کی بڑی کھیپ کو ملک میں داخل ہونے سے روک دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کھیپ الحدیثہ سرحدی چوکی کے ذریعہ داخل ہو رہی تھی جس میں 12 ہزار238 کلو فقع پھل تھا۔

خیال رہے کہ صحرائی خود رو پھل الفقع ایک طرح سے موسمی جنگلی کھمبی ہے جسے سعودی عرب میں موسم سرما میں شوق سے کھایا جاتا ہے۔

یہ خود رو موسمی پھل بارش کے بعد زمین کے سیراب ہو جانے پر زیرزمین پیدا ہوتی ہے اور مقامی لوگ اسے صبح سویرے تلاش کرنے نکلتے ہیں جبکہ دوپہر کے وقت زمین کی شکل بدل جاتی ہے جس کی وجہ سے فقع نظر نہیں آتی۔

فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ الحدیثہ سرحدی چوکی پر پہنچنے والی کھیپ میں تعفن ہے‘۔

’لیبارٹری ٹیسٹ کے بعد معلوم ہوا کہ یہ استعمال کے قابل نہیں رہی جبکہ اس میں کیڑے مار ادویہ کے آثار بھی ملے ہیں‘۔
فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے کھیپ واپس کرتے ہوئے مقامی تاجر کے خلاف کارروائی کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں