متحدہ عرب امارات میں غیر ادا شدہ کووِڈ 19 جرمانوں پر 50 فیصد رعایت کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

متحدہ عرب امارات نے منگل کو کووِڈ 19 کے غیر اداشدا جرمانے پر 50 فیصد رعایت دینے کا اعلان کیا۔ اس اقدام کا مقصد کووڈ ضابطوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کو اپنے واجبات کی جلد ادائی کے لیے حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے اس ڈسکاؤنٹ اسکیم کا اعلان کیا۔ جو 15 مارچ بروز بدھ سے دو ماہ کے لیے نافذ العمل ہوگی۔

کووِڈ 19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے متحدہ عرب امارات کے سخت ضوابط پر عمل نہ کرنے ،گھر میں قرنطینہ کے قوانین پر عمل نہ کرنے اور ہسپتال میں نہ داخل ہونے پر جرمانہ 13,600 ڈالر ( 50,000 درہم ) تک چلا گیا تھا۔

دیگر عام طور پر جاری کیے جانے والے جرمانوں میں ہجوم اور کچھ کھلی جگہوں پر ماسک نہ پہننا، گاڑی میں مقررہ تعداد سے زیادہ لوگوں کو سوار کرنا اور سماجی دوری کے اصولوں پر عمل نہ کرنا شامل ہیں جن کے لیے 816 ڈالر (درہم 3,000) تک جرمانہ ہے۔

واضح رہے کہ یو اے ای حکام نے تمام کووڈ 19 کی پابندیوں کو ختم کردیا ہے کیونکہ روزانہ کیسز اور شرح اموات میں زبردست کمی واقع ہوئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں