سعودی علاقے حائل میں بھیک مانگنے پر تین افراد گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

بھیک مانگنے کے رجحان کو کم کرنے کے لیے سعودی عرب کے تمام خطوں میں سخت حفاظتی مہمات جاری ہیں۔ اسی فریم ورک کے تحت سکیورٹی حکام نے ’’ حائل‘‘ میں بھیک مانگنے والے 7 افراد کی نگرانی کی اور انہیں رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

ٹویٹر پر پبلک سکیورٹی اکاؤنٹ نے بتایا کہ یمنی شہریت رکھنے والے شخص کی نگرانی کی گئی ۔ اسے دکانوں کے سامنے بھیک مانگتے ہوئے حراست میں لے لیا گیا۔ اردنی شہریت والی ایک خاتون اپنے دو بچوں کے ساتھ ایک مسجد کے سامنے براہ راست بھیک مانگ رہی تھی ، اس کو مانیٹر کیا گیا اور گرفتار کرلیا گیا۔ اسی طرح ایک سعودی شہری خاتون بھی دست سوال دراز کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی۔

جنرل سیکیورٹی نے شہریوں سے مکہ مکرمہ، ریاض اور مشرقی صوبے کے علاقوں میں 911 نمبر پر اور مملکت کے باقی علاقوں میں 999 نمبر پر بھکاریوں کی اطلاع دینے کی اپیل بھی کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں