طبی آلات میں چھپا کر سعودی عرب اسمگل کی جانے والی منشیات کی بھاری مقدار ضبط

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب نے طبی آلات میں چھپائی گئی 4.6 ملین سے زائد ایمفیٹامین گولیاں ضبط کر لیں۔

سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول کے سرکاری ترجمان نے بتایا کہ نے بدھ کے روز جدہ اسلامک پورٹ میں طبی آلات کی دو کھیپوں میں چھپائی گئی 4,693,000 ایمفیٹامین گولیاں ضبط کی گئیں۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اس کھیپ کو وصول کرنے والے اردنی شہری کو بھی جدہ میں گرفتار کیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل ایڈکشن ریویو جرنل میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق، نشہ آور گولیوں کی قیمت 46.93 ملین سے 117.3 ملین ڈالر کے درمیان ہے۔ یہ ایک گولی عام طور پر10 سے 25 ڈالر میں فروخت ہوتی ہے۔

محکمہ انسداد منشیات کے ترجمان میجر محمد النجیدی نے بتایا کہ یہ آپریشن زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی کے ساتھ مل کر کیا گیا۔

منشیات کی اسمگلنگ میں اضافے کے بعد محکمہ انسداد منشیات نے ملک میں منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ہے اور اپنے کسٹم کنٹرول کو سخت کر دیا ہے۔

اسمگلنگ سے نمٹنے میں مدد کے لیے، اطلاعات اور شکایات کے لیے ایک عوامی ہیلپ لائن (1910)، ای میل ([email protected]) اور بین الاقوامی نمبر (00966114208417) بھی قائم کیے گئے ہیں۔

حکام نے کہا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے گی کہ اسمگلنگ کے جرائم کی اطلاع سے متعلق رازداری رکھی جائے اور فراہم کردہ معلومات درست ثابت ہونے پر اطلاع دینے والوں کو مالی انعام دیا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں