اردن کا نوبیاہتا شاہی جوڑا شادی کے بعد پہلی بارمنظرعام پر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

پہلی باراردن کے بادشاہ عبداللہ دوم اور ملکہ رانیہ العبداللہ کی بیٹی شہزادی ایمان اپنی شادی کے چند دن بعد اپنے شوہر جمیل الیگزینڈر ٹرمیٹس کے ہمراہ نظر آئیں۔

دونوں کواردن کے شہر بترا کے سیاحتی دورے کے دوران دیکھا گیا۔

نوجوان شہزادی نے اسپورٹی آرام دہ اور پرسکون لباس کا انتخاب کیا۔ اس کے ساتھ انہوں نے خاکی رنگ کی جیکٹ پہن رکھی تھی جسے ہلکے رنگ کی پتلون کے ساتھ ملا کر پہنا گیا تھا۔

ان کے شوہر نے کالی جیکٹ اور گہرے رنگ کی پینٹ کا انتخاب کیا۔

اردن کے نوبیاہتے شاہی جوڑے کی تصاویراور ویڈیو سوشسل میڈیا پر وائرل ہیں۔ یڈیو کلپس میں شہزادی اور اس کے شوہر کے قدیم شہر بترا میں بھاری پہرے میں پہنچے جہاں انہوں نے اس شہر کی سیر کی جو دنیا کے سات عجائبات میں سے ایک ہے۔

شادی میں شہزادوں اور شہزادیوں کی شرکت

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ اتوار کو اردن کے دارالحکومت عمان میں شاہی خاندان کے افراد اور مقامی اور غیر ملکی مہمانوں کی موجودگی میں شاہ عبداللہ دوم کی بیٹی شہزادی ایمان کی شادی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔

جب کہ شاہی دربار اور سرکاری میڈیا چینلز کی مختلف ویب سائٹس شادی کی تفصیلات نشر کی گئیں۔

شادی کی تقریب "جورڈن ہاؤس" محل میں شہزادوں اور شہزادیوں کی موجودگی میں ہوئی جس میں شاہی خاندان کے قریبی مہمانوں کے علاوہ مصری صدر کی اہلیہ انتصار السیسی اور کویت کی شیخا الصباح نے شرکت کی۔

ستائیس سالہ شہزادی ایمان شاہ عبداللہ دوم کی اولاد میں اپنے بھائی شہزادہ حسین بن عبداللہ ولی عہد کے بعد دوسری ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں