خادم حرمین شریفین کی سرپرستی میں شاہ فیصل ایوارڈ کی تقریب آئندہ پیر کو ریاض میں منعقد ہو رہی ہے۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سرپرستی میں ہونے والی اس تقریب میں ریاض ریجن کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز بھی شرکت کریں گے۔ یہ اس سال انعام کا پینتالیسواں سیشن ہوگا۔ فاتحین کو بڑے انعامات دیئے جائیں گے۔
ایوارڈ سیکرٹریٹ نے پینتالیسویں سیشن 2023 کے فاتحین کے ناموں کا اعلان پہلے سے کر رکھا ہے۔ اسلام کی خدمت کا ایوارڈ مشترکہ طور کوریا کے پروفیسر ڈاکٹر چوئی ینگ کِل حامد ، ان کے ممتاز شیخ امارات کے ناصر عبداللہ الزابی کو دیا گیا۔ اسلامک اسٹڈیز ایوارڈ برطانیہ کے پروفیسر ڈاکٹر رابرٹ ہلن برینڈ نے جیتا۔ عربی زبان و ادب کا ایوارڈ مراکش کے پروفیسر عبدالفتاح کلیتو نے جیت لیا۔
میڈیسن ایوارڈ مشترکہ طور پر امریکی پروفیسر ڈاکٹر ڈین ہون بروک اور برطانوی پروفیسر ڈاکٹر سارہ کیتھرین گلبرٹ کے نام رہا ۔ سائنس ایوارڈ مشترکہ طور پر امریکی پروفیسر ڈاکٹر جیکی یی-رو اور امریکی پروفیسر ڈاکٹر چاڈ الیگزینڈر مرکن نے حاصل کرلیا۔
ایوارڈ کے جنرل سیکرٹریٹ نے بتایا ہے کہ ایوارڈ کی پانچ شاخوں میں چھیالیسویں سیشن 2024 کے لیے نامزدگی کا دروازہ موجودہ مارچ کے آخر تک دستیاب ہے۔ مارچ کی آخری تاریخ نامزدگی حاصل کرنے کی بھی آخری تاریخ ہے۔
جن عنوانات کے تحت اگلے سال کے ایوارڈز کے لیے نامزدگی ہونا ہے وہ درج ذیل ہیں۔
پہلا اسلامی علوم ایوارڈ: "اسلامی نظام اور ان کے عصری اطلاقات" کے عنوان پر ہے۔
دوسرا عربی زبان و ادب ایوارڈ: "عربی زبان کو پھیلانے کے لیے عرب دنیا سے باہر اداروں کی کوششیں" کے عنوان پر ہے۔
تیسرا میڈیسن پرائز: "علاج برائے پریفرل معذوری" کے عنوان پر ہے۔
چوتھا سائنس ایوارڈ: "سائنس آف لائف" کے عنوان پر ہے
پانچواں ’’خدمت اسلام ایوارڈ‘‘ ایک تعریفی ایوارڈ ہے۔ یہ اسلام اور مسلمانوں کی فکری، سائنسی اور سماجی خدمت کی بنا پر دیا جاتا ہے۔ فرد کے کاموں ، سرگرمیوں، پروگراموں اور منصوبوں کے ذریعے اسلام اور مسلمانوں کی کیا خدمت کی گئی اسے دیکھا جاتا ہے۔ ایوارڈ ایئر میل یا ای میل کے ذریعے نامزدگی حاصل کرتا ہے۔ آن لائن نامزدگی پورٹل www.kingfaisalprize.org/nomination کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔