متحدہ عرب امارات میں کثیرملکی "ڈیزرٹ فلیگ 8" مشقیں اختتام پذیر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

مُتحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے اپنے امریکی ہم منصب کے ساتھ متحدہ عرب امارات کی فوج کی زمینی افواج کی شرکت کے ساتھ مشترکہ مشق "اسٹرائیک آف دی سورڈ" کی سرگرمیوں کے اختتام کا اعلان کیا ہے۔

وزارت نے ’ٹویٹر‘پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ کے ذریعے بتایا کہ یہ مشقیں متحدہ عرب امارات میں کی گئیں جن کا مقصد دونوں فریقوں کے درمیان تعاون اور مشترکہ رابطہ کاری کو فروغ دینا تھا۔

وزارت دفاع نے مزید کہا کہ "سورڈ اسٹرائیک" مشقوں کا مقصد تفویض مہمات کو انجام دینے میں پیشہ ورانہ مہارت تک پہنچنے کے لیے جنگی تیاریوں کو بڑھانا تھا۔

ادھرجُمعہ کو متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے "ڈیزرٹ فلیگ 8" مشقوں کے اختتام کا اعلان کیا، جس میں کئی دوست ممالک کے علاوہ مملکت سعودی عرب نے بھی شرکت کی۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے کہا کہ "ڈیزرٹ فلیگ 8" مشقیں تین ہفتوں تک جاری رہیں۔ یہ مشقیں الظفرہ ایئر بیس کے ایئر وار اینڈ میزائل ڈیفنس سینٹر میں منعقد ہوئیں۔ ان کا مقصد افوعاج کی کارکردگی اور جنگی تیاریوں کو بڑھانا ہے۔ .

بیان میں کہا گیا ہے کہ ان مشقوں میں کئی برادر اور دوست ممالک نے حصہ لیا جن میں مملکت سعودی عرب، اسپین، جمہوریہ جنوبی کوریا، امریکا، جمہوریہ فرانس، برطانیہ، بھارت اور جمہوریہ جرمنی شامل تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں