ہمارا سفیر جلد امارات کے دارالحکومت کا سفر کرے گا: ایران

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ایرانی معاون وزیر خارجہ علی باقری کنی نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ تہران کے سفیر جلد ہی متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت کا سفر کریں گے۔ نیوز ایجنسی ’’ ارنا‘‘ کے مطابق انہوں نے کہا کہ حالیہ مہینوں میں متحدہ عرب امارات نے تہران میں اپنے سفیر کو واپس بلایا ہے اور اس کے بدلے میں ہم نے اس ملک کے لیے اپنا سفیر منتخب کیا ہے اور اسے مستقبل قریب میں ابوظہبی بھیجنے کے لیے ضروری طریقہ کار پر عمل کیا گیا ہے۔


’’ وام‘‘ کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو اول وقت میں یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نھیان نے ایران میں سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکرٹری علی شمخانی کا استقبال کیا ۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات اور مشترکہ مفادات کے حصول کے لیے دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی راہیں دریافت کرنے کے ذرائع پر گفت و شنید ہوئی ۔
دونوں فریقوں نے علاقائی اور بین الاقوامی اور مشترکہ تشویش کے مسائل پر ہونے والی پیش رفت اور خطے میں امن کے لیے ممد و معاون بننے والے کاموں کی اہمیت پر بھی گفتگو کی۔ دونوں نے اتفاق کیا کہ خطے میں قیام امن کے ذریعہ ہی ترقی اور خوشحالی کی عوامی امنگوں کو پورا کیا جاسکتا ہے۔

Advertisement
مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں