سعودی خاتون کا ہوا میں پرچم لہراتے ہوئے اسکائی ڈائیو کا مظاہرہ (ویڈیو)

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

اسکائی ڈائیونگ لائسنس حاصل کرنے والی اولین سعودی خواتین میں شامل رزان العجمی نے جمعرات کو سعودی عرب کا پرچم لہراتے ہوئے سکائی ڈائیونگ کی ویڈیو شیئر کی۔

رزان العجمی نے اپنے انسٹاگرام ویڈیو کے کیپشن میں کہا کہ " اپنے ملک پرچم کے ساتھ چھلانگ لگانے کے میرے خواب کی تعبیر اب شروع ہو رہی ہے۔"

اس دوران العجمی نے سفید ٹی شرٹ پہنی ہے جس پر سعودی عرب کا نقشہ اور کی آستین پر پرچم بنا ہے۔

ویڈیو میں وہ ہوائی جہاز کی طرف پر اعتماد طریقے سے چلتے ہوئے، ہوائی جہاز سے اترتے اور چھلانگ لگاتے ہوئے دیکھی جا سکتی ہیں۔

چھلانگ لگانے کے تھوڑی دیر بعد، وہ اپنے سر کے اوپر سعودی پرچم لہراتی ہیں۔ یہ واضح نہیں ہے کہ چھلانگ کتنی بلندی سے لگائی گئی تھی، لیکن معیاری اسکائی ڈائیو 10,000 سے 15,000 فٹ کے درمیان کی جاتی ہیں۔

العجمی نے اپنی تربیت اور اسکائی ڈائیونگ کا لائسنس ہمسایہ ملک دبئی میں حاصل کیا تھا۔ تاہم اب سعودی عرب میں بھی مٹھی بھر کمپنیاں سنسنی کے متلاشی افراد کو ایسی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے مواقع فراہم کرتی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں