شام کے صدر بشارالاسد طویل عرصے کے بعد متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظبی پہنچے ہیں۔ شامی صدر نے آج اتوار کو متحدہ عرب امارات کے صدر الشیخ محمد بن زاید سے ملاقات کی۔ ملاقات میں شام اور خطے میں استحکام اور ترقی کو فروغ دینے والے امور پر تعاون اور ہم آہنگی کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔
الشیخ محمد بن زاید کی جانب سے اپنے ‘ٹوئٹر‘ اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی ایک ٹویٹ میں لکھا کہ "ہم نے دو برادر ممالک اور عوام کے مفاد کے لیے برادرانہ تعلقات کی حمایت اور فروغ کے لیے مثبت اور تعمیری بات چیت کی۔"
آج اتوار شام کے صدر بشار الاسد سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچے۔شامی صدر کے ہمراہ خاتون اول اسماء الاسد بھی امارات پہنچی ہیں۔
امارات کی خبر رساں ایجنسی " وام" کی طرف سے شائع ہونے والی خبر کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر الشیخ محمد بن زید آل نہیان ابوظبی کے صدارتی ہوائی اڈے پر بشارالاسد کے استقبال کے لیے پہنچے۔
’وام‘ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی فضائی حدود میں داخل ہونے پر شامی صدر کا طیارہ جنگی طیاروں کے ذریعے پروٹوکول دیا گیا۔
صدر بشار الاسد کے قافلے کے قصر الوطن پہنچنے پر ان کا باضابطہ استقبال کیا گیا۔ الشیخ محمد بن زاید بشارالاسد کے ہمراہ پلیٹ فارم آف آنر پر پہنچے اور جہاں شام کا قومی ترانہ بجایا گیا۔ اس موقعے پر شامی صدر کواکیس توپوں کی سلامی دی گئی۔
ملاقات کے موقعے پر دونوں ممالک کے سینیر حکومتی عہدیدار موجود تھے۔
-
امارات میں کچرا اٹھانے اور ری سائیکلنگ کی سروس کے لیے ایپ
متحدہ عرب امارات ’’یو اے ای‘‘ میں ایک کمپنی نے گھروں اور کاروباری اداروں سے کچرا اکٹھا کرنے کی ڈور ٹو ڈور سروس کے لیے ایک ایپ قائم کی ہے جس کا مقصد ... مشرق وسطی -
متحدہ عرب امارات میں کثیرملکی "ڈیزرٹ فلیگ 8" مشقیں اختتام پذیر
مُتحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے اپنے امریکی ہم منصب کے ساتھ متحدہ عرب امارات کی فوج کی زمینی افواج کی شرکت کے ساتھ مشترکہ مشق "اسٹرائیک آف دی سورڈ" ... مشرق وسطی -
متحدہ عرب امارات اور امریکی افواج کے درمیان مشترکہ "سورڈ سٹرائیک" مشقیں اختتام پذیر
مُتحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے اپنے امریکی ہم منصب کے ساتھ متحدہ عرب امارات کی فوج کی زمینی افواج کی شرکت کے ساتھ مشترکہ مشق "اسٹرائیک آف دی سورڈ" ... مشرق وسطی