سعودی عرب کے جنوبی سرحدی علاقے جازان میں العارضہ کے مقام پر منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے چھ ملزمان کو گرفتار اور ان کے قبضے سے 54 کلو چرس برآمد کرکے ان کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔ تمام ملزمان کا تعلق افریقی ملک ایتھوپیا سے ہے۔
ملزمان کےخلاف ابتدائی قانونی کارروائی مکمل کر کے انہیں اور ضبط شدہ منشیات کو مجاز اتھارٹی کے حوالے کر دیا گیا۔