سعودی عرب میں 21 مارچ کی شام رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی ہدایت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی سپریم کورٹ نے مملکت میں موجود مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ منگل 21 یعنی 29 شعبان کو رمضان المبارک کا چاند دیکھیں اور حکومت کو اپنی شہادت ریکارڈ کرائیں۔

سعودی سپریم کورٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جو بھی شہری کھلی آنکھ سے یا دوربین کے ذریعے چاند کو دیکھے وہ فوری طور پر قریبی عدالت جاکر اپنی شہادت درج کرائے۔

Advertisement

سعودی پریس ایجنسی "ایس پی اے" کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کے اعلان میں کہا گیا ہے کہ بعد ازا حمد وثنا اور درود سپریم کورٹ کے فیصلہ نمبر (167/AH) میں شہریوں سے کہا گیا ہے کہ ام القرایٰ کیلینڈر کے مطابق منگل 8/1/1444ھ بہ مطابق 21 مارچ 2023ء بہ مطابق انتیس شعبان کو رمضان المبارک کا چاند دیکھیں۔

سپریم کورٹ نے استدعا کی ہے کہ جو شہری چاند کو آنکھوں سے دیکھیں یا دوربین کے ذریعے اسے قریبی عدالت کو مطلع کریں اور وہاں اس کی گواہی ریکارڈ کرائیں، یا قریبی مرکز سے رابطہ کریں۔

مقبول خبریں اہم خبریں