ماہ صیام کےدوران غلاف کعبہ کو پوری شان وشوکت کے ساتھ بحال رکھنے کا فیصلہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

مسجد الحرام میں کسوہ کعبہ کی دیکھ بھال کی ذمہ دار ایجنسی کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران غلاف کعبہ کو صاف ستھرا اور فعال رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ ایجنسی کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران غلاف کعبہ کی شان وشوکت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کنگ عبدالعزیز کمپلیکس برائے غلاف کعبہ کے ایجنٹ انجینیر امجد الحازمی نے کہا کہ ایجنسی کے آپریشنل اور ٹیکنیکل پلان کے مطابق غلاف خانہ کعبہ کا روزانہ کی بنیاد پر معائنہ کیا جاتا ہے اور وقتاً فوقتاً اس کی دیکھ بھال کی جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غلاف کعبہ کی دیکھ بھال کے لیے ماہرین کی ایک ٹیم مقرر کی گئی ہے جو اللہ کےگھر کے اس بابرکت غلاف کو محفوظ ، صاف ستھرا رکھنے اور اس کی دیکھ بحال کا اہتمام کرتی ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ماہرین اور تکنیکی ماہرین کی ورک ٹیم رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی تیاری کے لیے منظور شدہ منصوبے کے مطابق کام کو ترتیب دینے اور اسے ترجیحی بنیادوں پر اعلیٰ ترین معیارات کے مطابق کام کرتے ہیں۔

الحازمی کا کہنا تھا کہ کعبہ شریف کو ریکارڈ مدت کے اندر اس کی مرمت اور بحالی کی کوشش کرتی ہے۔ صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین جدید ترین ٹیکنالوجیز اور بین الاقوامی تصریحات کے ساتھ بہترین مواد کا استعمال کرتے ہوئے غلاف کعبہ کی تزئین و آرائش کا اہتمام کرتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں