ڈیڑھ منٹ کی ویڈیو میں مدینہ منورہ کے پرکشش اور ایمان افروز مناظر
وزارت حج وعمرہ کے ٹویٹراکاؤنٹ پررمضان عمرہ سیزن سے قبل مدینہ منورہ بارے ویڈیو نشر
سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنے آفیشل اکاؤنٹس کے ذریعے ’المدینہ المنورۃ‘ کے لیے خاص ایک ٹیزر ویڈیو کو ایک ہیش ٹیگ کے تحت نشر کیا جسے اس نے ہیش ٹیگ #نا المدینہ کا عنوان دیا گیا ہے۔
یہ ویڈیو سال 1444ھ کے رمضان عمرہ سیزن کے آغاز اور رمضان عمرہ کی بکنگ کے اختتام کے موقعے پر جاری کی گئی ہے۔
ڈیڑھ منٹ کی اس مختصر ویڈیو میں متعدد منفرد آرٹ پینٹنگز شامل ہیں جو مسجد نبوی ﷺ میں اسلامی فن تعمیر کی ترقی کو ظاہر کرتی ہیں۔ اس ویڈیو میں1404ھ سےسعودی دور میں مسجد کے گذر گاہوں، میناروں، صحن اور سائبانوں کی توسیع کو آرٹ کی شکل میں پیش کیا گیا ہے۔
أنا السكينة، #أنا_المدينة. #مكة_والمدينة_في_انتظاركم_بشوق pic.twitter.com/jGFEP15HOD
— وزارة الحج والعمرة (@HajMinistry) March 18, 2023
بصری پریزنٹیشن میں مدینہ کی زرعی نوعیت کا تعارفی جائزہ بھی پیش کیا گیا۔ یہ کھجور کی کاشت کے لیے مشہور ہے اور اس کی زمینوں میں انوکھی قسم کی کھجوریں اگتی ہیں جن میں عجوہ کھجور خاص طور پرشامل ہے۔ویڈیو میں مسجد قبا کی منفرد تعمیراتی خصوصیات اور سفید رنگ کی ایک جھلک بھی دکھائی گئی ہے۔
ویڈیو میں اسلامی فن کے شاہکاروں کے فنکارانہ گوشے اور لکڑی، سنگ مرمر اور گرینائٹ سے جڑی پودوں کی سجاوٹ کی سطح، ستونوں اور طاقوں، حرکت پذیر چھت، چھتوں، طاقوں اور گنبدوں پر عربی خطاطی کی منفرد پینٹنگز اور منفرد نمونے پیش کیے گئے ہیں۔