سعودی عرب میں رمضان کے سامان اور مصنوعات کی وافر مقدار میں فراہمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کی وزارت تجارت نے مقامی بازاروں اور سیلز آؤٹ لیٹس میں کھانے پینے کی اشیاء اور رمضان کی مصنوعات کی زیادہ کثرت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

خاص طور پر بنیادی ضرورت کی اشیا اور اشیائے خوردونوش اور مصنوعات جنہیں صارفین رمضان کے مقدس مہینے میں زیادہ استعمال کرتے ہیں کی وافر مقدار میں فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

وزارت تجارت نےواضح کیا کہ فیلڈ کنٹرول ٹیموں نے اس سال 1444ھ کے مقدس مہینے کے لیے اپنی معمول کی ڈیوٹی برقرار رکھنے اور اس حوالے سے طے شدہ پلان پر عمل درآمد جاری رکھنے کا عزم کیا ہے تاکہ مملکت کے تمام خطوں میں گوداموں اور بازاروں کو کنٹرول کیا جا سکے۔ سپلائی کی نقل و حرکت پر اثرات کی نگرانی کی جا سکے۔ کسی بھی مطلوبہ اضافے کا مطالبہ پورا کیا جا سکے اور سامان اور مصنوعات کے سپلائرز کی کثرت کو یقینی بنانے ہوئے صارفین کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

وزارت تجارت پورے مقدس مہینے میں کام کرتی ہے اور عمرہ اور حج کے سیزن میں بنیادی اشیائے خورد و نوش اور سپلائیز کی دستیابی پر عمل کرتی ہے تاکہ مقدس مہینے کے دوران استعمال کی مطلوبہ ضروریات کو پورا کیا جا سکے اور قیمتوں کو کنٹرول کیا جا سکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں