مغربی کنارے کے قصبے حوارہ میں فائرنگ سے دو اسرائیلی زخمی

اسرائیلی فوج نے حملہ آور کو نابلس کے جنوب میں عینبوس جنکشن سے گرفتار کر لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

اتوار کے روز اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا ہے کہ مغربی کنارے کے قصبے حوارہ میں فائرنگ کے نتیجے میں دو اسرائیلی زخمی ہوگئے ہیں۔ حملے کے مرتکب کو گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان اویخائی ادرعی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کہا کہ حملہ آور نے نابلس کے جنوب میں حوارہ میں عینبوس جنکشن پر ایک کار پر فائرنگ کرکے دو اسرائیلی شہری کو زخمی کردیا۔

جواب میں فوج کے ایک رکن نے حملہ آور پر گولی چلا کر اسے زخمی کر دیا ہے۔ علاقے میں تعاقب اور کومبنگ آپریشن کے بعد، فورسز نے زخمی دہشت گرد کو ڈھونڈ لیا اور اسے گرفتار کر لیا۔

اخبار "یروشلم پوسٹ" نے اس سے قبل دو اسرائیلیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع دی تھی جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی تھی کہ ان میں سے ایک کی حالت "سنگین" ہے۔ ٹی وی ’’ 24 آئی‘‘ نیوز نے بتایا کہ حملہ آور نے 18 گولیاں چلائیں اور بندوق میں کوئی خرابی ہوئی تو اس نے بندوق پھینک دی اور فرار ہوگیا۔

یہ رپورٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اسرائیلی اور فلسطینی حکام مصر میں بڑھتے ہوئے تشدد کو پرسکون کرنے کے لیے بات چیت کے لیے مل رہے ہیں۔ اس سال کے آغاز سے فلسطینی اسرائیل تنازع دونوں طرف سے 100 افراد کی جانیں لے چکا ہے۔ ایجنسی فرانس پریس کی طرف سے مرتب کردہ ایک ٹول کے مطابق 86 فلسطینی اور 13 اسرائیلی اور ایک یوکرینی شہری موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں