شاہ فہد سکیورٹی کالج کے چوتھے بیچ کی طالبات گریجوایشن کی تکمیل پر شاداں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کی وزارت داخلہ سے منسلک شاہ فہد سکیورٹی کالج میں بنیادی فرد کے لیے کوالیفائنگ کورس کے چوتھے بیچ کی گریجویشن تقریب کے بعد طالبات کی خوشی کی انتہا نہ رہی۔ سکیورٹی کالج سے گریجوایشن کی ڈگری حاصل کرنے والی طالبات کی خوشی ان کے چہروں پرعیاں تھی۔ ان کی آنکھوں سےخوشی کے آنسو چھلک پڑے اور گریجوایشن کرنے والی والی طالبات کو پھول پیش کیے گئے۔

شاہ فہد سکیورٹی کالج کی طرف سےگریجوایشن کی تقریب کی ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں گریجوایشن مکمل کرنے والی طالبات کو کالج کے صحن میں جشن مناتے، ایک دوسرے کو گلے لگاتے اور ان کے اہل خانہ کی طرف سے تحفے میں دیئے گئے گلاب کے گلدستے اٹھائے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

طالبات کے ساتھ ساتھ ان کے اہل خانہ کے چہروں پربھی بے پناہ خوشی نمودار ہوئی۔ انہوں نے اپنی بیٹیوں کو ان کی گریجویشن پر مبارکباد دی اور اس بات پر فخر کا اظہار کیا کہ ان کی بچیاں قوم کی خدمت کرنے والے ستونوں میں سے ایک ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ سعودی خواتین نے 20 سال سے بھی زیادہ عرصہ قبل وزارت داخلہ کے زیر اہتمام عوامی تحفظ اور ملٹری سکیورٹی سیکٹر اور اس کے مختلف شعبوں میں کام کرنا شروع کیا تھا جو کہ 2030 تک 30 فیصد تک پہنچ جائے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں