مسجد نبوی ﷺ میں استقبال رمضان کی کیا تیاریاں کی جاری ہیں؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

مسجد نبوی کے انتظامی امور کی ذمہ دارجنرل پریذیڈنسی نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی آمد کی مناسبت سے تیاریاں تیز کردی ہیں۔ ایجنسی نے مسجد نبوی میں زائرین اور نمازیوں کے لیے تیار کردہ پریشنل پلان پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے اور تمام خدمات کو اعلیٰ معیار کے مطابق فراہم کرنے کا عزم کای ہے۔

پریذیڈنسی ایجنسی رمضان کے مہینے کے لیے اپنے منصوبے کے مطابق مسجد نبوی کو 24 گھنٹے زائرین اور نمازیوں کی آمدورفت کے لیے تمام خدمات کے ساتھ تیار کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔ رمضان المبارک کے دوران نمازیوں کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر مسجد نبوی کی چھت کو بھی نمازیوں کے لیے کھولنے اور نمازیوں کے لیے مزید گنجائش کی خاطر مغربی صحن کو بھی فعال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مسجد نبوی کے اندر قالین 100 فی صد فرنشڈ کیے گئے ہیں۔ صحن اور چھت زائرین اور نمازیوں کی تعداد کے مطابق آراستہ کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ نماز گاہوں کی تیاری اور زائرین کو قرآن اور زمزم کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ مسجد کے تمام بیت الخلا اور دیگر سہولیات کو چوبیس گھنٹے فعال رکھا جا رہا ہے۔

افطاری اور نماز کے اوقات کا اہتمام

ایجنسی برائے امورمسجد نبوی ﷺ میں افطار کا اہتمام کرنے کے لیے تیاریاں تیز کر دی ہیں۔ مرد روزہ داروں کے افطار کے لیے حرم نبوی کے پرانے باب رحمت نمبر 3، جنوب میں باب 4،5 اور 37، مغربی سمت سے باب 8 اور 11، مشرقی سمت سے باب 32 اور 34، شمالی سمت سے باب 21، 17 اور 19 کو مختص کیاگیا ہے جب کہ خواتین روزہ داروں کے لیے مشرقی سمت میں باب 25 اور 29 جب کہ مغربی سمت میں باب 13 اور 17 کو مختص کیا گیا ہے۔

روضہ رسول ﷺ میں نماز کے اوقات کو "نسک" ایپلی کیشن کے ذریعے منظم کرنے کا کام جاری ہے۔ روضہ رسول پر مرد وخواتین کی حاضری گیٹ 37 کے بالمقابل جنوبی صحن سے راستہ مختص ہوگا۔ تاہم زائرین کے لیے ’نسک‘پلیٹ فارم پر رجسٹریشن لازمی ہے۔ روضہ شریف پر یکم رمضان سے 19 رمضان المبارک نمازیوں کو جانے کی اجازت ہوگی۔ مردوں کو رات اڑھائی سے نماز فجر تک اور خواتین کو نماز فجر سے دن گیارہ بجے تک جانےکی اجازت ہوگی۔ دن ساڑھے گیارہ سے رات کو نماز عشاء تک مردوں کو روضہ شریف میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی جب کہ اس کے بعد رات دو بجے تک خواتین جا سکیں گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں