حج وعمرہ

وزارت حج کے اکاؤنٹ کے لیے یہ سب سے زیادہ پوچھے جانے والے سوالات کون سے ہیں؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کی وزارت حج کے بینیفشری کیئر اکاؤنٹ نے بکنگ کی تاریخوں میں ترمیم کے امکان سے متعلق وزارت کے اکاؤنٹ کے لیے موصول ہونے والی بیشتر استفسارات کے جواب میں کہا ہے کہ عمرہ کی تاریخوں میں ترمیم کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، لیکن آپ اسے ’نسک‘ پلیٹ فارم کے ذریعے پرمٹ ٹائم میں داخل ہونے اور نیا پرمٹ جاری کرنے سے پہلے منسوخ کرسکتے ہیں۔

مسجد الحرام میں داخلے کی اجازت والے بچوں کی عمروں کے بارے میں انہوں نے وضاحت کی کہ بچے اپنے والدین میں سے کسی کے ساتھ مسجد میں داخل ہوسکتے ہیں، جبکہ عمرہ پرمٹ بک کروانے کی کم از کم عمر 5 سال ہے بشرطیکہ وہ کرونا وائرس سے متاثر نہ ہوں۔

Advertisement

حج کے مناسک کون ادا کر سکتا ہے اس کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ مناسک حج صرف وہی ادا کر سکتے ہیں جن کے پاس اس کے لیے مختص ویزہ ہے یا جو سعودی عرب کے اندر عمرہ کرنے کے لیے باقاعدہ رہائش میں رہتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں