رمضان المبارک کے دوران مردو خواتین زائرین کے روضہ اطہر پر حاضری کے شیڈول کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

مسجد نبوی کے انتظامی امور کی ذمہ دارجنرل پریذیڈنسی نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی آمد کی مناسبت سے تیاریاں تیز کردی ہیں۔ ایجنسی نے مسجد نبوی میں زائرین اور نمازیوں کے لیے تیار کردہ آپریشنل پلان پر عمل درآمد شروع کیا ہے اور تمام خدمات کو اعلیٰ معیار کے مطابق فراہم کرنے کا عزم کیا ہے۔

پریذیڈنسی ایجنسی رمضان کے مہینے کے لیے اپنے منصوبے کے مطابق مسجد نبوی کو 24 گھنٹے زائرین اور نمازیوں کی آمدورفت کے لیے تمام خدمات کے ساتھ تیار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ رمضان المبارک کے دوران نمازیوں کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر مسجد نبوی کی چھت کو بھی نمازیوں کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

روضہ رسول ﷺ میں حاضری اور وہاں پر نوافل کے اوقات کو "نسک" ایپلی کیشن کے ذریعے منظم کرنے کا کام جاری ہے۔ روضہ رسول پر مرد وخواتین کی حاضری گیٹ 37 کے بالمقابل جنوبی صحن سے ہوگی۔ تاہم زائرین کے لیے ’نسک‘پلیٹ فارم پر رجسٹریشن لازمی ہے۔ روضہ شریف پر یکم رمضان سے 19 رمضان المبارک تک نمازیوں کو جانے کی اجازت ہوگی۔ مردوں کو رات اڑھائی بجے سے نماز فجر تک اور خواتین کو نماز فجر سے دن گیارہ بجے تک جانےکی اجازت ہوگی۔ دن ساڑھے گیارہ سے رات کو نماز عشاء تک مردوں کو روضہ شریف میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی جب کہ اس کے بعد رات دو بجے تک خواتین جا سکیں گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں