شام کے حلب ہوائی اڈے پر اسرائیلی فضائی حملہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

شام کے حلب ہوائی اڈے کو اسرائیل نے ایک مرتبہ پھر فضائی حملے میں نشانہ بنایا جس سے اسے جزوی نقصان پہنچا ہے۔ شام کی وزارت دفاع نے بدھ کی صبح فیس بک پر ایک بیان میں بتایا۔

حلب کے ہوائی اڈے پر چھ مہینوں میں یہ تیسرا حملہ ہے۔

بیان کے مطابق، اسرائیل نے صبح 3:55 بجے ساحلی شہر لطاکیہ کے مغرب میں بحیرہ روم سے کئی میزائل داغے۔

اسرائیل برسوں سے شام میں ایران کے حمایت یافتہ اہداف کے خلاف حملے کر رہا ہے، جہاں 2011 میں شروع ہونے والی خانہ جنگی میں صدر بشار الاسد کی حمایت کے بعد سے ایران کا اثر و رسوخ بڑھ گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں