عراق میں سرگرم کارکن کے اغوا کے جُرم میں دو افراد کو سزائے موت کاحکم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

عراق میں ایک عدالت نے 2020 میں حکومت مخالف کارکن کے اغوا اور گمشدگی کے الزام میں دو افراد کو قصوروار قرار دے کران کی عدم موجودگی میں سزائے موت سنائی ہے۔

عراق کی سپریم کونسل کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق جنوبی صوبہ ذی قار کی ایک فوجداری عدالت نے ادریس کریدی اور احمد محمدعبد کو 16 مارچ کے فیصلے میں پھانسی دینے کاحکم دیا ہے۔

اکتوبر2019ء میں عراق میں ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں کے ایک اہم کارکن، سجادعراقی، جن کی عمر 20 سال کے لگ بھگ ہے، ستمبر 2020 کے بعد سے نظر نہیں آئے ہیں۔عینی شاہدین اورسکیورٹی فورسز کے ذرائع نے بتایا تھا کہ مسلح افراد نے ذی قارکے صوبائی دارالحکومت ناصریہ کے قریب ان کی گاڑی کو زبردستی روکا اورانھیں اغوا کر لیا تھا۔

کریدی اورعبد اب بھی مفرور ہیں اور ان کی جانب سے پیش ہونے والے وکلاء ان کی سزائے موت کے خلاف 30 دن میں اپیل دائرکرسکتے ہیں۔اس کے بعد عراقی صدران کی سزائے موت کے فیصلے پردست خط کردیں گے۔

اکتوبر2019 میں، نوجوان عراقیوں نے ایک ملک گیر احتجاجی تحریک کی قیادت کی تھی۔اس کے دوران میں مظاہرین نے ناقص حکمرانی، بدعنوانیوں پر احتجاجی مظاہرے کیے تھے۔عراقی فورسز نے مظاہرین کے خلاف خونیں کریک ڈاؤن کیا تھا جس میں 600 سے زیادہ افراد ہلاک اور دسیوں ہزار زخمی ہوگئے تھے۔

بعض کارکنان احتجاجی کارکنان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک ہوئے تھے۔ان میں سابق حکومتی مشیر ہشام الہاشمی بھی شامل ہیں جنھیں جولائی 2020 میں ان کے گھر کے قریب گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔

اکتوبر 2022 تک وزیراعظم رہنے والے مصطفیٰ الکاظمی نے اس قتل کے مجرموں کو پکڑنے کا وعدہ کیا تھا۔گذشتہ سال اکتوبر میں ایک شخص کو احتجاجی تحریک کے ایک کارکن کے قتل کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی اورنومبر2021 میں ایک اور شخص کو عراق کے جنوبی شہر بصرہ میں احتجاج کے دوران میں دو صحافیوں کو قتل کرنے کے جرم میں سزائے موت کا حکم دیا گیا تھا۔

جون 2022 میں عراق میں اقوام متحدہ کے مشن نے ’’خوف وہراس کے ماحول‘‘کی مذمت کی تھی جس نے تنازعات سے متاثرہ ملک میں اظہار رائے کی آزادی کو دبا دیا ہے۔اس نے مظاہرین کے خلاف تشدد کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف کوئی کارروائی نہ ہونے پربھی اپنی تشویش کا اظہار کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں