شام میں ہمارا ڈرون گرگیا، معلومات لیکج کا خدشہ نہیں: اسرائیل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیلی فوج کے ایک ترجمان نے بدھ کو کہا کہ اسرائیلی فوج کا ایک ڈرون شامی علاقے میں معمول کی سرگرمی کے دوران گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ ترجمان اویچائی ادرعی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کہا کہ ڈرون گرنے سے معلومات کے لیک ہونے کا کوئی خدشہ نہیں ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

خیال رہے جنوری میں نامعلوم ڈرونز نے مشرقی شام میں ریفریجریٹڈ ٹرکس پر بمباری کی تھی اسرائیلی چینل 12 نے کہا تھا کہ بمباری میں ایرانی ملیشیا کے ایک قافلے کو نشانہ بنایا گیا تھا جو عراق سے شام کی طرف جا رہا تھا۔

برسوں سے شام میں حکومتی افواج اور ایران سے وابستہ گروہوں کے مقامات بار بار اسرائیلی بمباری کا شکار ہوتی رہی ہیں۔ ان میں سے تازہ ترین حملہ بدھ کے روز کا تھا جب صبح سویرے حلب کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں