مکہ مکرمہ: رمضان المبارک میں مسجد حرام تک آمد و رفت کے لیے 5 ذرائع کا انتظام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کے جنرل ٹریفک ڈیپارٹمنٹ نے رمضان المبارک کے دنوں میں مکہ مکرمہ میں زائرین اور نمازیوں کی مسجد حرام تک نقل و حمل کے پانچ مختلف ذرائع کے انتظام کا اعلان کیا ہے۔

انتظامیہ نے بدھ کے روز ٹوئٹر پر مزید بتایا کہ ماہ مبارک کی آمد کے ساتھ ہی ہم مکہ مکرمہ میں زائرین اور نمازیوں کے بیت اللہ شریف کی مسجد کے دورہ کو پوری حفاظت اور آسانی فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ اسی لیے پیدل چلنے والوں کی حفاظت کا خصوصی خیال رکھا گیا ہے۔ مرکزی علاقے میں مسجد حرام کے اطرف سڑکوں پر رمضان المبارک میں نماز کے اوقات میں صرف پیدل چلنے والوں کے لیے مخصوص کردیا گیا ہے۔

بہتر سروس کو یقینی بنانے کے لیے 28 پوائٹس پر ڈیپارٹمنٹ کے افراد موجود ہیں تاکہ لوگوں کو مناسب سڑکوں پر جانے کی رہنمائی فراہم کی جاسکے۔ لوگوں کو مسجد حرام تک جانے کے لیے پانچ آپشن فراہم کیے گئے ہیں۔ اس میں پبلک ٹرانسپورٹ بسیں ہیں، یہ سب سے تیز ترین اور آسان ترین راستہ ہے۔ مسجد حرام کے اطراف کے مرکزی علاقے تک پہنچنے کا یہ بہترین طریقہ ہے۔

مسجد کے قریب تک پہنچنے کے لیے ایک ذریعہ ٹیکسیاں یا نجی کاریں ہیں جو پارکنگ یا قریب ترین مناسب جگہ تک رسائی فراہم کرتی ہیں۔ مسجد حرام کے اطراف کے محلوں میں مقیم افراد کے لیے سب سے بہتر طریقہ مسجد تک پیدل جانا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں