مکہ مکرمہ میں مالی فراڈ میں ملوث 3 مصری گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مکہ مکرمہ ریجن کی پولیس نے جمعرات کو متعدد خطوں میں جرائم کے ارتکاب پر مصری شہریت کے حامل 3 باشندوں کو گرفتار کرلیا۔ ان افراد کو مالیاتی دھوکہ دہی اور فراڈ میں ملوث ہونے کی بنا پر حراست میں لیا گیا ہے۔ یہ فرضی اداروں کے نمائندہ بن کر سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس پر اپنا لنک پوسٹ کرتےتھے اور پوسٹ میں انشورنس کی خدمات فراہم کرنے کا کہتے ۔ رابطہ کرنے والے سادہ لوح افراد سے فنڈز حاصل کرتے ہیں اور مملکت سے باہر رہنے والے ایک شہری کے تعاون سے انھیں بیرون ملک منتقل کرتے ہیں۔

مکہ مکرمہ پولیس نے رقم، سم کارڈز اور کمپیوٹر قبضے میں لے کر انہیں حراست میں لے لیا۔ ان کے خلاف باقاعدہ کارروائی کی گئی اورپبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں