نماز و افطار کے اوقات میں مسجد نبوی میں بھیڑ کی نشاندہی کرنے کیلئے تکنیکی سروس دستیاب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے امور کے لیے جنرل پریذیڈنسی کی ایجنسی نے مسجد نبوی اور اس کے صحنوں میں نمازیوں کو ہجوم کی حالت سے آگاہ کرنے کے لیے تکنیکی سروس کی دستیابی کا اعلان کیا۔ تاکہ نماز اور افطار کے اوقات میں آنے والے مسجد کے رش والے حصوں سے پہلے سے آگاہ ہو جائیں۔

ایجنسی نے بتایا کہ مسجد نبوی میں صحنوں کی حالت کی سروس عربی، انگریزی اور اردو میں دستیاب ہے۔ مسجد نبوی میں آنے والوں کو مسجد میں نماز پڑھنے سے قبل مسجد کی پوری صلاحیت کی حالت جاننے میں مدد دیتی ہے۔

اس سروس سے مسجد نبوی کے اندر 12 مقامات پر نماز کے لیے مخصوص مقامات میں، مشرقی، مغربی اور شمالی توسیعات میں، مشرق و مغرب میں خواتین کے لیے مخصوص مقامات میں اپنی جگہ یقینی بنانے میں مدد ملتی ہے۔ اسی طرح مسجد کے دیگر حصوں میں لوگوں ہجوم کی صورتحال سے بروقت آگاہی مل جاتی ہے۔

مسجد نبوی کے امور کے لیے جنرل پریذیڈنسی کی ایجنسی نے مزید کہا کہ دستیاب سروس استفادہ کنندگان کے لیے درج ذیل لنک (eserv.wmn.gov.sa/e-services/prayers_map) کے ذریعے ظاہر ہوتی ہے۔ ہالوں اور صحنوں کے پر ہونے، رش ہونے، مکمل دستیاب ہونے یا غیر دستیاب ہونے کی حالت کو چار رنگوں میں ظاہر کیا جاتا ہے۔ اس سے نماز کے اختتام سے پہلے اور بعد میں ہجوم کو منظم کرنے کی کوششوں میں بھی مدد ملتی ہے۔ مسجد نبوی اور صحنوں میں نمازیوں کا ہموار طریقے سے داخل ہونے اور باہر نکلنے کو منظم کرنے کے لیے آپریشنل منصوبہ پر عمل کیا جاتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size