المسجد الحرام کے اندر 11 جراثیم کش روبوٹ تعینات

سمارٹ روبوٹ 11 زبانوں میں زائرین کی رہنمائی کر رہے، ماء زم زم، قرآن کریم کے نسخے بھی تقسیم کرتے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

المسجد الحرام میں ادارہ جاتی انفراسٹرکچر ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر اسامہ الزہرانی نے بتایا کہ مکہ مکرمہ میں بیت اللہ شریف کی مسجد کے اندر سمارٹ روبوٹس 11 زبانوں میں زائرین کی رہنمائی کے لیے کام کر رہے ہیں، زمزم کے پانی کی بوتلیں تقسیم کر رہے اور قرآن کریم کے نسخے فراہم کر رہے ہیں۔

الزہرانی نے اپنے ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران مزید کہا کہ یہ روبوٹ المسجد الحرام کے شیوخ کے خطبات اور تلاوتوں کا جائزہ بھی فراہم کرتے ہیں اور ساتھ ہی نماز کے ہفتہ وار نظام الاوقات سے بھی آگاہی دے رہے ہیں۔ادارہ جاتی انفراسٹرکچر ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ روبوٹ مسجد میں جراثیم کش ادویات کے ذریعے صفائی کا کام بھی کر رہے ہیں۔ مسجد حرام میں 11 روبوٹ سٹرلائزیشن کا کام کر رہے ہیں۔ یہ روبوٹ 7 سطحوں پر بغیر مداخلت کے کام کر رہے ہیں۔ یہ مخصوص راستوں پر پروگرام شدہ نقشوں کے نظام کے ذریعے کام کرتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں