رمضان المبارک میں مسجد نبوی اور اس کے زائرین کو کیسے خوشبو سے مہکایا جاتا؟

14 سو چکر لگا کر مسجد نبوی میں خوشبو بسانے کے لیے 28 کلو گرام قیمتی قدرتی عود، 300 لٹر پرتعیش عطرات اور آئلز استعمال کیے جاتے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ماہ صیام میں عطر اور بخور کی بہترین اقسام کے ساتھ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کے زائرین کے لیے دھوئیں اور خوشبو سے مہکا دیا جاتا ہے۔ مسجد نبوی کی ایجنسی کا پرفیومری ڈیپارٹمنٹ رمضان کے مبارک مہینے کے آغاز سے ہی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مسجد میں خوشبودار دھونی دینے کے عمل کو تیز کردیتا ہے۔ زائرین کے لیے اسے دن میں کئی مرتبہ اعلی عود کے عطر سے خوشبو دار کیا جاتا ہے۔

ایجنسی نے بتایا کہ مسجد نبوی کو 28 کلو گرام لگژری اور اعلی عود اور 300 لیٹر قمیتی عطروں اور دھونیوں سے مہکایا جاتا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مسجد مبارک کو مہکانے کے لیے 1400 سے زیادہ مرتبہ چکر لگا کر خوشبو پھیلائی جاتی ہے۔ ماہ صیام میں مسجد نبوی میں آنے والوں کو بھی کستوری، عنبر اور دیگر خوشبو سے معطر کیا جاتا ہے۔

ایجنسی کی طرف سے مسجد نبوی اور اس کے اطراف و اکناف کو خوشبو لگانے میں بڑی احتیاط برتی جاتی ہے۔ ساتھ ساتھ نمازیوں اور زائرین کو اپنی عبادت انجام دینے میں سہولت فراہم کرنے کے لیے خوشبو فراہم کرکے خوشگوار احساس دلایا جاتا ہے۔ رمضان کے بابرکت مہینے میں ایجنسی کے آپریشنل پلان میں نمازیوں کو بہتر سے بہتر خدمات فراہم کرنا بھی شامل ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں