سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع

تبوک، شمالی منطقہ، الجوف، حائل، اور مدینہ منورہ اور ریاض کے کچھ حصوں میں پندرہویں بارش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ موسمیات کے محقق اور سعودی عرب میں موسمیاتی نام سازی کمیٹی کے رکن عبدالعزیز الحسینی نے بتایا کہ پندرہویں بارش ہفتہ کے روز تبوک اور شمالی علاقہ جات میں شروع ہوئی۔ پھر الجوف، حائل اور مدینہ کے کچھ حصوں اور ریاض میں ہوئی۔

الحسینی نے وضاحت کی کہ بارش الباحہ، مکہ مکرمہ ، عسیر اور نجران کے کچھ حصوں تک پھیلی ہوئی ہے۔ تبوک کے شمال مغربی ساحلوں پر ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش ہوئی ۔ اس سے قبل ان علاقوں میں ہوائیں چلیں۔ موسمیات کے قومی مرکز نے پیش گوئی کی تھی کہ ان علاقوں میں معتدل سے لیکر شدید بارش اور ژالہ باری ہوسکتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں