آٹھ ماہ: مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں 148 ملین سے زیادہ نمازیوں کی آمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ماہ محرم کے آغاز سے رواں سال 1444 ہجری کے 30 شعبان تک مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں 148 ملین سے زیادہ نمازیوں کی آمد ہوچکی ۔ مسجد نبوی کے امور کی ایجنسی نے بتایا کہ صرف ماہ شعبان میں روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی مسجد میں 24 ملین افراد حاضری دے چکے ہیں۔

ایجنسی اپنے تمام شعبوں کے ساتھ آنے والے نمازیوں اور زائرین کو اعلی ترین خدمات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ سعودی عرب کے ویژن 2030 کے اہداف میں مسجد نبوی میں زائرین کی تعداد کو بڑھانا بھی شامل ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں