اسرائیل میں جاری سیاسی بحران پر امریکا کا شدید اظہار تشویش

اسرائیل میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کے ملکی سلامتی اور فوج پر منفی اثرات مرتب ہوں گے: وائٹ ہاؤس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

وائٹ ہاؤس نے اسرائیل میں جاری سیاسی بحران پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وائٹ ہاؤس نے اسرائیل میں وزیر دفاع یواف گیلنٹ کو عدالتی اصلاحات سے متعلق ترامیم کو مسترد کرنے کی وجہ سے ان کے عہدے سے برطرف کیے جانے کے بعد کہا ہے کہ اسرائیل میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ صہیونی ریاست کی سلامتی اور اس کی فوج کو متاثر کر سکتا ہے۔

Advertisement

خیال رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نےاپنی حکومت کے وزیر دفاع یواف گیلنٹ کو پارلیمنٹ میں عدالتی اصلاحات سے متعلق قوانین میں ترامیم کی حمایت سے انکار اور ترامیم کی مخالفت پر انہیں عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ گیلنٹ کی برطرفی کے بعد پہلے سے اسرائیل میں جاری احتجاج میں مزید شدت آ گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں