سعودی عرب میں ایمبولینسز کو راستہ نہ دینے والوں کی خود کار نگرانی کا سسٹم متعارف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی ریڈ کریسنٹ اتھارٹی نے جنرل ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے ایمبولینسوں کو راستہ نہ دے کر ان کی راہ میں رکاوٹ پیدا کرنے والوں اور ان کا پیچھا کرکے خلاف ورزیاں کرنے والوں کی خودکار نگرانی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایسے شہریوں کی ریکارڈنگ کی جائے گی۔ اس اقدام کا مقصد زندگیوں اور ٹریفک کی حفاظت کو بڑھانا اور مخصوص لین کی پابندی کی تعمیل کو شرح کوبہتر بنانا اور ایمبولینس سروس کی خدمات کی کارکردگی کو بڑھانے میں مدد کرنا ہے۔

فروری کے اوائل میں نعرہ ’’ Make_the_way‘‘ متعارف کرایا گیا تھا اور اب اسی نعرہ کے تحت ایپ بھی بنائی گئی ہے اور اس کی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تشہیر کی جارہی ہے۔ لوگوں کو راستہ صاف کرنے کی اہمیت بتائی جارہی اور باور کرایا جارہا ہے کہ بسا اوقات ایک منٹ بھی انسانی روح کو بچانے کا باعث بن سکتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں