سعودی عرب میں گداگری کے حوالے سے سخت انتباہ جاری

ملوث افراد کو 15 سال تک قید اور 10 لاکھ ریال تک کا جرمانہ ہوسکتا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں گداگری کی لعنت کے خلاف اقدامات کو سخت کردیا گیا ۔ سعودی پبلک پراسیکیوشن نے اس حوالے سے سخت تنبیہ جاری کردی ہے۔ اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ کسی شخص کا استحصال کرتے ہوئے اسے بھیک مانگنے کے لیے کرایہ پر رکھنا، اسے گداگری سے منسلک کرنا، کسی دوسرے کو منتقل کرنا، یہ بھیک مانگنے والے کو پناہ دیناممنوع ہے۔

بیان میں واضح کیا گیا کہ گداگری یا اس سے منسک کوئی بھی طرز عمل ان بڑے جرائم میں شامل ہے جن کے لیے گرفتاری کی ضرورت ہوتی ہے ۔ پبلک پراسیکیوشن کے مطابق ان کارروائیوں میں ملوث ہونے کی سزا میں 15 سال تک قید اور 10 لاکھ ریال تک کا جرمانہ شامل ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں