بحران کے آثار،نیتن یاہو کی وزراء کو امریکا کے ساتھ اختلافات پر بات نہ کرنے کی ہدایت

اسرائیلی چینل 12 نے وائٹ ہاؤس میں ایک امریکی اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو نے اپنی قانونی بغاوت پر ہمارے ردعمل کو غلط سمجھا۔

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اپنی حکومت کے وزراء اور کنیسٹ کے ارکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ واشنگٹن کے ساتھ تعلقات سے متعلق کوئی اختلافی بیان نہ دیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اختلافات کے باوجود اسرائیل کے امریکا کے ساتھ تعلقات غیر متزلزل ہیں۔

اسرائیلی چینل 12 نے وائٹ ہاؤس میں ایک امریکی اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو نے اپنی قانونی بغاوت پر ہمارے [امریکی] ردعمل کو غلط سمجھا۔

امریکی اہلکار نے مزید کہا کہ اسرائیلیوں کو امریکی صدر جو بائیڈن کا امیج خراب کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ اہلکار نے کہا کہ نیتن یاہو نے بائیڈن کے بارے میں اپنے تبصروں میں توہین آمیز انداز اختیار کیا۔

اسرائیل میں عدلیہ کے حوالے سے متنازعہ اصلاحات کے اعلان کے بعد پیدا ہونے والی سیاسی محاذ آرائی میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔

توقع ہے کہ عدالتی ترامیم کے جلو میں پیدا ہونے بحران کے پر قابو پانے کے لیے حکمراں اتحاد اور اپوزیشن جماعتوں کے نمائندوں کے درمیان اسرائیل میں آج بھی بات چیت جاری رہے گی۔

اسرائیلی صدر اسحاق ہرتصوغ کے دفتر نے حکمراں اتحاد کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ اپوزیشن جماعتوں یش عتید (فیوچر پارٹی) اور قومی اتحاد کے نمائندوں کو عدالتی ترامیم سے متعلق قانون سازی پر پہلا مذاکراتی اجلاس منعقد کرنے کے لیے طلب کیا۔ کل ہونے والا اجلاس اچھے ماحول میں ہوا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اٹارنی جنرل نے بنجمن نیتن یاہو کو قانون سازی کے مذاکرات میں لیکوڈ پارٹی کی نمائندگی کرنے سے روک دیا۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیل کی سیاسی صورت حال پر اپنے پہلے ردعمل میں نے خبردار کیا تھا کہ اسرائیل عدالتی محاذ آرائی کا سلسلہ جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے جواب میں کہا کہ اسرائیل ایک آزاد ملک ہے جو اپنے فیصلے بغیر کسی بیرونی دباؤ کے کرتا ہے۔

بائیڈن نے امید ظاہر کی تھی کہ نیتن یاہو عدالتی ترمیمی بل کا مسودہ واپس لے لیں گے۔ امریکی صدر نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ نیتن یاہو کو فی الحال وائٹ ہاؤس کے دورے کی کوئی دعوت نہیں دی جائے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں