خبردار! متحدہ عرب امارات میں غلط پارکنگ پر 500درہم جرمانہ مقرر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

متحدہ عرب امارات میں ابوظبی محکمہ ٹریفک نے خبردارکرتے ہوئے کہا ہے کہ مساجد کے اطراف غلط طریقے سے گاڑی پارک کرنے پر500 درہم جرمانہ ہوگا۔

عرب میڈیا کےمطابق دبئی ٹریفک پولیس نےشہریوں کورمضان کےدوران مثبت طرزعمل اپنانے کی ہدایات کی ہیں۔ٹریفک پولیس نےشہریوں کوٹریفک کےنظام میں خلل نہ پیدا کرنے،پارکنگ کےداخلی راستےبند کرنے سےگریزکی ہدایت کی ہے۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ رمضان کے دوران ٹریفک سلامتی کا جامع پلان تیار کیا گیا ہے۔ٹریفک اہلکارسمارٹ سسٹم کے ذریعے ٹریفک خلاف ورزیاں کرنے والوں کےحوالے سے قانونی کارروائی کریں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں