المسجد الحرام میں بزرگوں، معذور افراد کے لیے سہولیات سے آراستہ موزوں مقامات مختص

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کی سماجی، رضا کارانہ اور انسانی خدمات کی ذمہ دار ایجنسی نے حرم مکی میں بزرگ اور معذوری سےدوچار نمازیوں اور زائرین کے لیے جدید سہولیات سے آراستہ موزوں مقامات اور الگ جگہیں تیار کی ہیں۔

سماجی اور انسانی امور کے اسسٹنٹ انڈر سیکریٹری عمر بن سلیمان المحمادی نے انسانی خدمات کے لیے تیار رہنے، معذور افراد کے لیے موزوں محفوظ ماحول فراہم کرنے، ان کے تجربے کو تقویت دینے اور انھیں آسانی اور سہولت سے اپنے مناسک اور عبادت ادا کرنے کے قابل بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ صدارت عامہ ضیوف الرحمان کی سہولت کے لیے ہرممکن وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور ان کی خدمات کے لیے ایک مربوط نظام قائم کیا گیا ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ اس اقدام سے معذوری سے دوچار افراد اور بزرگ نمازیوں کو تمام سروسز اور سہولیات فراہم کی ہیں جس سے ان کی عبادت کی ادائی میں انہیں سہولت ملے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں