مسجد حرام میں معذور اور معمر افراد کے لیے’عطا‘ پروگرام فعال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کی سربراہی میں سماجی، رضاکارانہ اور انسانی خدمات کی ایجنسی نے بزرگوں اور معذور افراد کا خیرمقدم کرنے اور ان کی مدد کرنے کے لیے تمام خدمات اور سہولیات فراہم کرنے کا عزم کیا ہے۔ صدارت عامہ نے اس حوالے سے "بڑوں کے ساتھ بھلائی " کا اقدام نافذ کیا تاکہ مناسک اور عبادت کی ادائی کے دوران بزرگوں اور معذوری سے دوچار افراد کی مدد کی جا سکے۔

محکمہ بزرگان کے امور کے ڈائریکٹر محمد بن علی الجوفی نے کہا کہ اس اقدام میں مقامی رہ نمائی کے کردار کو فعال کرنا، معمر افراد کو مقررہ جگہوں پر لے جانے میں مدد کرنا، ان کی ضروریات کی فراہمی اور "پہنچنے سے حاصل کرنے تک" کے سلوگن کے تحت تمام سروسز کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

درایں اثنا سماجی اور انسانی امور کے اسسٹنٹ انڈر سکریٹری عمر بن سلیمان المحمادی نے بزرگوں اور معذور زائرین کو خصوصی توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ معذور اور بزرگ زاہرین تمام انسانی خدمات اور سہولیات کے مستحق ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کے جنرل صدر ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس کی طرف سے بزرگ اور معذور زائرین کو خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں