سعودی نوجوان کے دلیرانہ اقدام نے کار کو آگ لگنے سے بچا لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں ایک نوجوان کی جرات مندانہ کارروائی میں ایک کار کو آگ لگنے سے بچاتے دیکھا گیا ہے۔ اس واقعے کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس پر سوشل میڈیا پر نوجوان کی تحسین کی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی سی ٹی کیمروں میں دکھائی دینے والا نوجوان ایک شاہراہ عام پر چل رہا تھا۔ چلتے ہوئے وہ ایک کریانے کی دکان کے سامنے کھڑی کار کے پاس پہنچا جہاں اس نے دیکھا کہ کار کےاندر کچھ کاغذوں کو آگ لگی ہوئی ہے۔ اس نے جلد سےکار کا درازہ کھولا اور جلتے کاغذ کار سے اٹھا کر باہر پھینکے اور انہیں پاؤں کے نیچے مسل دیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان نے جلدی سے کار کو کھولا اور جلتے کاغذ کار سے باہر پھینکے۔ نواجوان کی اس فوری کوشش نے کار کو آگ لگنے سے بچا لیا۔

اتنے میں گاڑی کا ڈرائیور بھی وہاں آ گیا۔ اس نے نوجوان کا کار کو آگ لگنے سے بچانے میں مدد کرنے پر اس کا شکریہ ادا کیا۔ دوسری طرف سوشل میڈیا پربھی نوجوان کے اس اس اقدام کو سراہا جا رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں